وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فیول سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ فیول پرسبسڈی نہ دی جائے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے مقامی تھنک ٹینکس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے خواہشمندہیں ، آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دیگر معاشی اداروں کے عہددیداروں سے گفتگو کیلئے آیا ہوں ، آئی ایم ایف پاکستان میں سٹرکچرل اصلاحات چاہتاہے ،متفق ہیں کہ یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں نے ہمارے لئے مشکلات پیدا کی ہیں ،پاکستانی معیشت کو درآمدات سے برآمدات کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں ، اک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائینگے ، کوشش ہے کہ ریزرو میں 50 فیصد تک اضافہ ہو، پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک بھی چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شرع ہو ، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی نیوز کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فیول سبسڈی دے کر عمران خان نے آنے والوں کے لئے جال بچھایا۔غریب افرادکےلیےبعض طرح کی سبسڈی برقراررکھناچاہتےہیں، پاکستان میں سبسڈی سےزیادہ ترایلیٹ کلاس کوفائدہ ہوتاہے۔
Leave a Reply