گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے واقف ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج گورنر پنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنر نہیں ہے، اپنے حلف کی پاسداری اور ذمہ داری سے بخوبی واقف ہوں، آئین کی کوئی شق یا قانون کسی کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ مجھے زبردستی غیر آئینی کام کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر پاکستان کو کہا تھا کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے نیا نمائندہ مقرر کریں کیونکہ گورنر پنجاب نے حلف لینے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
Leave a Reply