“فوج ،عدلیہ اور ریاست پاکستان کے خلاف مہم کی اجازت نہیں دی جائے گی” حکومت نے واضح پیغام دے دیا

وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے کہا کہ فوج ،عدلیہ اور ریاست پاکستان کے خلاف مہم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں  نے کہاکہ پاکستان کی معیشت تباہ کرنے والے معاشی دہشت گردوں نے اپنے دور میں اقتصادی اشاریوں پر بھی جھوٹ بولا، یہ جھوٹے ہیں، ان کا مقصد ہی جھوٹ بولنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں مہنگائی، قرضوں، بے روزگاری سمیت خراب خارجہ پالیسی کے ذمہ دار ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 20 فیصد قیمت پر توشہ خانہ سے تحفے خرید کر چار گنا زائد قیمت پر فروخت کئے ،اور اب  ڈھٹائی کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی۔

انہوں نے کہاکہ کف لنک ، انگوٹھی اور گھڑی تین کروڑ میں خرید،کر 18 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  تحفہ آپ کا نہیں، وزیراعظم کے نام تھا جسے بیچا نہیں جا سکتا۔  انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آمدن میں توشہ خانہ سے جتنا اضافہ ہوا ہے، اتنا انہوں نے پوری زندگی نہیں کمایا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پوری زندگی کاروبار کے ذریعے 141 ملین روپے کی کمائی کی اور وزارت عظمیٰ کے منصب پر آنے کے بعد پہلے دو مہینوں کے دوران انہوں نے توشہ خانہ سے 85 ملین روپے حاصل کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے چار سالوں کے دوران توشہ خانہ سے 58 تحفے اپنے پاس رکھے جن کی مالیت 142 ملین بنتی ہے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاک فوج، عدلیہ، ریاست پاکستان کے خلاف مہم کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس پر زیرو ٹالرینس ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان اپنی ناقص کارکردگی، کشمیر فروشی، مہنگائی، فارن پالیسی کو تباہ کرنے، پاکستان کے عوام کو بھوکا کرنے کا جواب دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *