ریاست میں جہاں چاہیں، جاسکتے ہیں‘سعودی عرب نے عمرہ ویزہ پر آنیوالے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

 عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کا یہی خیال ہوتا ہے کہ ان کا یہ ویزہ صرف عمرے کے لیے ہے اور وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک محدود رہتے ہیں تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرے یا اس سے چھوٹی عبادات کے ویزے پر آنے والے غیرملکی مسلمان سعودی عرب میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق یہ ویزہ30دن تک کار آمد ہوتا ہے اور اس ایک مہینے میں وہ ریاست کے جس حصے میں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے سبب حالیہ سالوں میں عمرہ ویزے پر آنے والے لوگوں پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم اب یہ پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ بھی جس شہر میں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *