یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران روس کی طرف سے ایک اور طاقتور ترین ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس سرمیٹ انٹرنیشنل بیلسٹک میزائل کا تجربہ گزشتہ بدھ کے روز کیا گیا۔ اس تجربے کے متعلق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے تجربے کے بعد ہمارے دشمن کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے دو بار سوچیں گے۔
صدر پیوٹن کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ ہتھیار حقیقتاً اپنی نوعیت کا منفرد ہتھیار ہے، جس سے ہماری مسلح افواج کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہمارے جو دشمن دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، انہیں بھی اس ہتھیار کے تجربے سے سبق حاصل ہو گا اور وہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے دو بار سوچیں گے۔ “
Leave a Reply