حکومت نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی (ف )کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کے بعد جے یو آئی (ف )نے ڈپٹی سپیکر کیلئے زاہد اکرم درانی کو نامزد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اتحاد کے نتیجے میں بننے والی حکومت میں مختلف عہدے تمام اتحادیوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر مسلم لیگ (ن )کی جانب سے اب عمل شروع ہو چکا ہے اور حکومت نے ڈپٹی سپیکرکی نشست جے یو آئی (ف)کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جے یو آئی( ف)کی جانب سے نامزد امیدوار زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیےہیں ،زاہداکرم درانی کاغذات نامزدگی آج جمع کرائیں گے ۔
Leave a Reply