وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف میں یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے ،آرمی چیف نے شہبازشریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے پریس بریفنگ کے دوران وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی طبیعت ناساز ہ تھی ، وہ آفس بھی نہیں آئے تھے ۔
Leave a Reply