گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Written by on April 18, 2022

 وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدےسے ہٹا دیا گیا، انہیں فوری طور پر گورنر ہائوس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف سے حلف لینا تھا تاہم اس سے پہلے  ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی تھی ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق   ان کی پریس کانفرنس سے قبل سے ہی انہیں  عہدے سے ہٹا دیا ،  عمر سرفراز چیمہ نے اپنی قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد  آج نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو موخر کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، انہوں نےیہ تجویز صدر مملکت کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔ 

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی  اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا، وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجنی تھی جس پر صدر مملکت 15 روز میں فیصلہ کرتا۔ ادھر ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دو ہفتوں سے گورنر کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist