لاہور ہائیکورٹ نے وزارت اعلیٰ انتخاب اور ڈپٹی سپیکر اختیارات بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

Written by on April 15, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے وزارت اعلیٰ پنجاب انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کی بحالی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جا ری کر دیا ۔عدالت نے 31صفحوں پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جسے عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے۔

عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر سپیکر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو عدالت آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے ،فیصلے کے مطابق آرٹیکل 69سپیکر کی کسی بھی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دے سکتا جو ناجائز اختیارات کو استعمال کر کے دی گئی ہو ۔6اپریل تک اجلاس ملتوی کرنا اور پھر مقصد حاصل کیے بغیر 16اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے تحت رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کا بھی جائزہ لیا اور رپورٹ دی کہ اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی چند کرسیاں اورمیزیں ٹوٹیں جو چند  دن میں مرمت ہو جاتی ہیں ۔لیکن سیکرٹری اسمبلی نے 3اپریل سے لیکر درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کرائی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist