اسلام آباد میں مارشل آرٹس کی ماہر روسی خاتون نے حملہ کرکے خاتون اے ایس آئی کو زخمی کر ڈالا

اسلام آباد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مارشل آرٹس کی ماہر روسی خاتون نے حملہ کرکے خاتون اے ایس آئی کو زخمی کر ڈالا۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق کرسٹینا مرکولووا نامی روسی خاتون کو ویزے کے بغیر پاکستان میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ستارہ مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تھا۔ تھانے میں اس نے اپنی مارشل آرٹس کی مہارت خاتون پولیس آفیسر شازیہ پروین پر ہی آزما ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق روسی خاتون کے حملے میں خاتون پولیس آفیسر کی شرٹ بھی پھٹ گئی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں روسی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ غیرملکی خاتون مارشل آرٹس بھی جانتی ہے۔ اس نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے دیوار کے ساتھ لگا ہوا سیف سٹی کیمرا بھی پٹخ دیا تھا۔ اس کے خلاف ویزے کے بغیر پاکستان میں قیام کرنے کے الزام میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *