پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی شہادتوں کا بھی احترام کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم جو بھی چلائے گا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فوج کےخلاف مہم کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔اس پوری مہم کو پی ٹی آئی کے ساتھ جوڑنا بالکل غلط ہے۔ہم اپنے اداروں کے خلاف کبھی بھی کوئی بات نہیں کریں گے۔افواج پاکستان کے علاوہ ذاتیات میں جا کر ماں،بہن،بیٹیوں کو رگیدنے کی بھی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی شہادتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف اور مریم نواز نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس سے ان کو اور ن لیگ کو شرم کیوں نہیں آئی؟ ن لیگ کے سوشل میڈیا کی جانب سے جیسے فوج کے خلاف مہم چلائی گئی کیاوہ قابل مذمت نہیں تھی؟
Leave a Reply