عمران خان آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے ، سکیورٹی پلان تشکیل

 پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے  کیلئے  ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، جلسہ گاہ کے روٹس پر  فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ داخلی  راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ  ٹریفک روانی کےلیے اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات ہونگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *