قونصل جنرل بارسلونا کی گورنر اور ڈپٹی گورنر کاتالونیا سے ملاقات، پاکستانیوں کو بڑے کاروباری اداروں میں نوکریاں دینے کا مطالبہ کردیا

قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کی گورنر کاتالونیا ماریہ یوجینیا گے روسیے سے ملاقات ہوئی، اس دوران ڈپٹی گورنر کارلوس پریتوء بھی موجود تھے،گورنر نے قونصل جنرل کو رمضان کی مبارکباد دی ۔قونصل جنرل نے کہا کہ بڑے سپنش کاروباری اداروں میں پاکستانیوں کو نوکریوں کے مواقع ملنے چاہیے جو کہ ابھی کافی حد تک ناپید ہیں یا بہت کم ہیں۔

قونصل جنرل نے گورنر کی خواتین  کے حقوق کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پاکستان میں خواتین کی ترقی کے حوالے سے اہم سنگِ میل کا تذکرہ کیا۔ قونصل جنرل نے گورنر صا حبہ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانی حقوق کے لئے کاوشیں انتہائی احسن ہیں اور وہ اس حوالے سے  امید کریں گے کہ گورنر  صا حبہ پاکستانیوں کے لئے برابری کی سطح پرمواقع فراہم کراونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پہ طویل تبادلہِ خیال ہوا۔

  گورنر نے  پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کے  حوالے سے یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلہ پر متعلقہ اداروں سے بات کریں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *