قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کے عوام کو ان کا آئینی حق دلایا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسعد محمود کا کہنا تھا کہ ہم اس آئین کی بحالی چاہتے ہیں جو پاکستان میں تمام رہنے والوں کا تحفظ کرتا ہے، تمام نظریات کی حامل تنظیمیں مسلسل جد وجہد کر رہی تھیں، انہوں نے اپنی ذات اور پارٹی پر تنقید برداشت کی لیکن عزمِ مصمم کے ساتھ میدانِ عمل میں رہے، یہ کسی فرد یا تنظیم کی کامیابی نہیں بلکہ آئین، پاکستان اور پوری قوم کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس سے نفرت کرتے ہیں تو ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر قوم کی وحدت کو یقینی بنائیں۔
Leave a Reply