ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے مقدمے کا ٹرائل معطل کرکے سعودی عرب منتقل کردیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ترکی کی عدالت سے مقدمے کی کارروائی سعودی عرب منتقل نہ کرنے کی اپیل کی تھی تاہم جمال خاشقجی کی منگیتر نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کا ان کی غیر موجودگی میں جاری ٹرائل معطل کردیا اور کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک حکومت کی منظوری کے بعد استغاثہ نے عدالت سے ٹرائل سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس قتل کا الزام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر عائد ہے۔
Leave a Reply