وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا

Written by on March 29, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان  کو پیش کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا  کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔(ق )لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا “معاملات طے!یہ بازی کپتان ہی جیتے گا، ایک گیند سے 3 وکٹیں، اس کا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب و کامران کرے، عدم اعتماد کی سازش ناکام ، عثمان بزدار نے کہا کہ ان کے لیے اپنی وزارت اعلیٰ اہم نہیں، وزیراعظم عمران خان اہم ہیں،  پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی نامزد۔”


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist