“سینے میں بہت سے راز دفن ہیں، خدا کی قسم ۔۔۔” شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ

Written by on March 28, 2022

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں جنہیں وہ بیان کردیں تو یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا “میں آپ کا وزیر خارجہ ہوں، میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، خدا کی قسم سینہ چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں لیکن میں ایک حلف کا پابند ہوں، اس لیے پاکستان کو رسوا نہیں کروں گا۔”

انہوں نے کہا “میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ بندی کہاں ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہے، اس پر اور بات نہیں کروں گا، یہ عمران خان کی امانت ہے جو اس کے سپرد کردی ہے، عمران! یہ امانت میں نے تمہیں دے دی،  اب تم جانو یا عوام۔”


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist