یوکرین تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لیے با مقصد اور بامعنی بات چیت ہونی چاہیئے: منیر اکرم

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سابق سیکرٹری آف سٹیٹ میڈلین البرائٹ کے انتقال پر امریکی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ میڈلین البرائٹ نے   نے سرد جنگ کے دوران کثیر الجہتی اور خواتین کے حقوق کیلئے بے مثال کردار ادا کیا. 

  پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کل کونسل کے 48 ویں اجلاس نے اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا. اس اعلامیے میں اور آئی سی کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کی صورت حال پر درج ذیل باتیں کہی ہیں:  ہم یوکرین میں تنازعہ سے پیدا ہونے والی بگڑتی اور انسانی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہیں.  ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے ہمہ گیر اور مستقل اطلاق کے لیے واضح طور پر تصدیق کرتے ہیں  روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ پر وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں غور و خوض کرنے کے بعد، ہم مزید جانی نقصان کو روکنے  کیلئے بات چیت کے عمل کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تا  کہ  یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے.  بحران مزید  نہ  بڑھایا جائے، تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لیے با مقصد  اور بامعنی بات چیت ہونی چاہیئے. 

  پاکستان اس جنگ کو روکنے اور مذاکراتی حل کو فروغ دینے کے لیے بعض ممالک کی طرف سے کی گئی کوششوں  کی تائید کرتا ہے. خصوصاً ترکی اور چین کی جانب سے. پاکستان نے اس طرح کی کوششوں کی حمایت کی ہے. 

  یوکرین کے تنازعہ سے متاثر ہونے والوں کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک قرارداد پر متفق ہونے کے لیے اقوام متحدہ میں جنوبی افریقہ، یورپی یونین، میکسیکو اور دیگر کوششوں کی تعریف کرتے ہیں.  یہاں تک کہ بات چیت کے آخری مرحلے میں، ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ایک متفقہ نتائج تک پہنچ سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *