متحدہ عرب امارات کے ریجن عجمان میں ایک مسافر اپنے پیسے ٹیکسی میں بھول گیا، ایماندار ٹیکسی ڈرائیور نے ساری رقم مسافر کو لوٹادی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق وسیم ارشد نامی ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں ایک مسافر اپنی بہت بڑی رقم بھول گیا۔ وسیم نے جب یہ دیکھا تو اس نے کڑی محنت کے بعد مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور اسے اس کی ساری رقم واپس لوٹا دی۔ رقم واپس ملنے پر ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری سے متاثر مسافر نے عجمان پولیس کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد حکام نے نہ صرف ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کی بلکہ اسے انعام سے بھی نوازا۔
Leave a Reply