سی ای او پی آئی اے کی آسٹریلوی سفیر سے ملاقات، لاہور اور سڈنی کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے پر اتفاق

Written by on March 15, 2022

 قومی ایئر لائن  پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے  پاکستان میں آسٹریلوی سفیر جواین فریڈریکسن  سے ملاقات کی جس میں  پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا کیلئے پروازیں  شروع کرنے  کے حوالے سے  بات چیت  کی گئی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے 22 اپریل سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران آسٹریلیا کیلئے براہ راست پرواز کا آغاز کرنے کا خواہشمند ہے ۔ ابتدائی طور پر ایک پرواز لاہور سے سڈنی کیلئے چلائی جائے گی جن کی تعداد  بتدریج ہفتہ وار  دو تک بڑھائی جائے گی۔ سی ای او پی آئی اے  نے ملاقات میں آسٹریلوی سفیر کی اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی ستائش  کی۔ اس موقع پر آسٹریلوی سفیر کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازیں شروع کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist