“وزیر اعظم عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں لیکن یہ بھی معلوم نہیں کہ ۔ ۔ ۔” وزیر قانون فروغ نسیم بھی بول پڑے

Written by on March 13, 2022

وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں لیکن اب آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ معلوم نہیں ہے۔

فیڈرل سروس ٹربیونل کے چیرمین قاضی خالد کے ہمراہ ٹریبونل کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم-پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے خالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرکے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اب اگر کوئی معاہدہ ہو تو عدالت سے ڈگری کرا لیجئے گا تاکہ اس بار آپ سے دھوکہ نہ ہو۔

نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بلکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر بنا ہوں اور پارٹی قوانین اور فیصلوں کا پاپند ہوں، جو پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے تابع رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ووٹ اسمبلی میں ہونا ہے، میرا ووٹ ہے نہیں میں سینیٹر ہوں، ایم کیو ایم ملکی استحکام کے ساتھ کھڑی ہے، کسی آئین میں یہ نہیں ہے کہ کوئی اتحادی جماعت کسی دوسری اپوزیشن پارٹی سے نہیں مل سکتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist