ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on March 11, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کو جن لوگوں نے کسی معاملے میں وحدئہ کر رکھا ہے۔ وہ شاید اس پر پورا اتریں۔ اس وقت صرف اپنی مدد آپ کے تحت چلنا ہے اور وہ بھی مکمل توکل کے ساتھ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کے لئے اس وقت ایک اہم صورت حال بنتی محسوس ہو رہی ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اس میں آپ کے لئے بڑا فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ مالی طور پر بہتری لے سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جن لوگوں سے رابطے ختم ہو گئے تھے اب اس میں دوبارہ بہتری آنے کا امکان ہے۔ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ اب وہ آپ سے زیادہ سمجھ داری دکھا رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کو روزگار کے حوالے سے جو قدرتی وسائل ملیں وہ بڑے شاندار رہیں گے اور جن کو ابھی تک کوئی اشارہ موصول نہیں ہوا وہ استعارہ کریں، کیا وجہ ہو گئی رکاوٹ کی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ پریشان نہ ہوں صدقہ ضرور کرتے رہیں۔ کوئی اندرون خانہ مخالفت کر سکتا ہے اور آپ کو سخت مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 شراکت داری کی آفر ہو تو قبول نہ کریں، جو بھی کام کرنا ہے وہ اکیلے کرنا ہے اور پوری ایمانداری سے کرنا ہے، ان شاءاللہ فائدہ ملے گا اور راستے بھی کھل سے جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ تیسری سے صحت خراب کررہے ہیں۔ کیوں کسی ٹینشن کو اپنے سر سوار کیا ہوا ہے اس طرح تو مشکل ہوگی۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور سورة بقرہ روزانہ پڑھا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اولاد کے حوالے سے اب نیا معاملہ بن سکتا ہے ،چوکس رہیں اور ہر بات کی تحقیق کریں، ان کو من مانی نہ کریں دیں۔ ابھی اپنی عزت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 اندازے سے کام نہیں کرنا پوری پلاننگ کے ساتھ چلنا ہے۔ اس طرح دشمن کے سامنے کمزور بھی نہیں پڑنا، ان دنوں آپ کو مضبوط ظاہر کرنی ہے تاکہ کوئی حاوی نہ ہو سکے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 کاروباری حضرات کے لئے ان شاءاللہ اچھا وقت شروع ہو گیا ہے۔ آپ جس بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ پوری ہو سکتی ہے، نوکری میں بھی بہتری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ملازمت میں ترقی ملنے کی اطلاع مل سکتی ہے اور تبادلے کا امکان بھی ہے جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں، وہ سرمایہ کاری ہرگز نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو چیز پردہ غیب سے نمودار ہو کر آپ تک پہنچے وہ باعث برکت اور رحمت ہوگی، جس کو تکلیف دہ کوشش کے بعد حاصل کریں گے وہ وبال جان بن سکتی ہے، یہ خیال رہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist