سپیکر کے پاس نا اہلی کا اختیار ہے ، تحریک عدم اعتماد باعث اطمینان ہو گی ، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد  عمران خان کیلئے باعث اطمینان ہو گی ، سپیکر کے پاس نا اہلی کا اختیار موجود ہے ، سپیکر کے اختیارات چیلنج نہیں  کئے جا سکتے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں ، 23 سے 30 مارچ کا ہفتہ اہم ہے ، عمران خان جیتنے جا رہا ہے ، چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہو گئی ہے ، بلاول بھٹو کی ریلی مایوس کن تھی ، ہم اپوزیشن کا اپریل فول منائیں گے ، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست دیں گے،اسی دن کامیابی پر شکرانے کا نفل ادا کریں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ172 آدمی اپوزیشن کو لے کر آنے ہوں گے ،عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے،پورا یقین ہے ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہوگی ،تینوں جماعتوں کے انجمن مفاد کو باہمی احتساب کا خوف ہے،بلاول کو اس کے حال پر چھوڑ دیں ،ان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *