وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے اہم رکن کی ملاقات

Written by on March 9, 2022

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رکن خرم لغاری کی ملاقات ہوئی ہےجس میں انہوں نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب پراعتماد کا اظہارکیا ۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے، پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی سازش کومل کرناکام بنائیں گے-ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ہمیشہ ان کوعزت دی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان بھی شریک ہوئے اور اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیااور اس موقع پر ترین گروپ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانےسے مشروط بھی کیا۔ علیم خان جہانگیر ترین سے ملنے لندن پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ علیم خان سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist