24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے میدان میں میچ کھیل رہی ہے ، اس تاریخی دن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے ، پاکستان کے عوام کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
پی سی بی کے سی ای او فیصل حسنین نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ کو شائقین دیکھ سکیں گے ، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا ، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر ان کے مشکور ہیں ۔
Leave a Reply