الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا پر متنازعہ پیغامات کے بعد وزارت خارجہ نے وضاحت جاری کردی

   

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹس کو ہیک کر لیا گیا ، دفتر خارجہ نے جاری ہونے والے پیغامات کی تردید کر تے ہوئے وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ الجزائر میں پاکستانی ایمبسی کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو ہیک کرتے ہوئے نامناسب پیغام جاری کیا گیاہے ، ان اکاونٹس سے جاری کیئے جانے والے پیغامات پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں ۔

سوشل میڈیا اکاونٹس کو ہیک کر کے بعد پاکستان کے یوکرین میں موجود طلباء کو نکالنے کے آپریشن کے خلاف جھوٹ اور پراپیگنڈے پر مبنی  بیانات جاری کیئے گئے ہیں ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ’’ سفارتخانوں کو اپنے فنڈ یوکرین ایمبسی کو دینے کیلئے کہا گیاہے لیکن ابھی تک نہ تو کسی پاکستانی کو یوکرین سے نکالا گیا ہے اور نہ ہی ہمارے پاس تنخواہ دینے کیلئے پیسے ہیں، کیا ہم بھارت سے پیسے مانگناشروع کر دیں۔‘‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *