پاکستانیوں کے انخلاء کا معاملہ، یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر نے بیان جاری کر دیا

یوکرین میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئیل کھوکھر کا کہنا ہے ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو یوکرین میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یوکرین حالت جنگ میں ہے ہر شہر میں بمباری ہو رہی ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ،ہنگری اور پولینڈ سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ’شین جن‘ ویزا کی وجہ سے پاکستانی شہری یوکرین کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *