وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات شروع ہو گئی

دورہ روس پر موجود  وزیر اعظم عمران خان کی  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ون آن ون ملاقات شروع ہو گئی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں میں ملاقات کے دوران  دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبوں پر بات ہوگی، دونوں رہنماوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقومی مسائل پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ، دونوں رہنما خطے کی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال سمیت  افغانستان اور اسلامو فوبیا پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن میں ایک گھنٹے کی ملاقات شیڈول تھی جس کا دورانیہ ملاقات سے چند گھنٹےقبل بڑھا کرتین  گھنٹے کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *