جنوبی کوریا کے صدر “مون جے ان” نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں شامل ہوگا۔ ایک بیان میں جنوبی کوریا کے صدر نے یوکرین پر روس کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح طاقت کے کسی بھی استعمال کو انسانی جانی نقصان کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی ضمانت ہونی چاہیے اور ملکوں کے درمیان کسی بھی تنازعے کو جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔
Leave a Reply