وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس پر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، حساس وقت میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ روس پر امریکہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ روس پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے، جمہوریہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس پر باور کرائے کہ عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے بچا جائے۔
۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن سے آج اہم ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔
Leave a Reply