شہر قائد کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
جنوری کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت درخواست نیپرا کو جمع کروائی گئی ہے۔اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی درخواست کی یکم مارچ کو سماعت کی جائے گی۔ درخواست منظور ہونے پر جی ایس سمیت صارفین پر 4 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ریگولیٹر نے بتایا کہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمبٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست ہے۔
Leave a Reply