کراچی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے صحافی اطہر متین کے مبینہ قاتل کو بلوچستان کے ضلع خضدار سے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپے مارے جہاں سے اطہر متین کا مبینہ قاتل عابد امین اپنے چار ساتھیوں گرفتار ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد امین خواتین کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا ہے۔ کھنڈ میں کارروائی کے دوران گینگ کا سرغنہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
Leave a Reply