پیپلزپارٹی نے 27 فروری کے عوامی مارچ کے لیے لاہور سے رابطہ مہم کاآغاز کردیا ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 6 مارچ کو ناصر باغ میں جلسہ آئندہ سیاست کے رخ کا تعین کرے گا،کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ لاکھوں شرکا ء کے ساتھ اسلام پہنچے گا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں جلسہ کا اہتما م کیا گیا،جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شریف ہوئی،جلسے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آج عوام کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا دعوت نامہ لے کر آیا ہوں۔عمران خان نے نوکریوں کے وعدے کے نام پر عوام سے فراڈ کیا۔بلاول بھٹو ان کے اقتدار کا خاتمہ کرے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ 5 مارچ کو عوامی مارچ میں شرکت کریں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ہر مہینے بجلی مہنگی ہورہی ہے۔ عمران خان بغیر پروٹوکول اپنے حلقے میں نہیں جاسکتے۔عوامی مارچ کے ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔پیپلز اب عوامی رابطہ مہم کے لیے نکلی ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے۔
Leave a Reply