پولیس آفیسر کی گاڑی مقناطیسی بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس آفیسر کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے اپنی گاڑی بلوچستان یونیورسٹی میں کھڑی کی جہاں دہشت گردوں نے اس کے نیچے مقناطیسی بم لگا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت بم کو ناکارہ بنا کر بڑا نقصان روک دیا۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *