آسٹریا میں برفانی طودہ گرنے سے 4 سویڈش شہری ہلاک

آسٹریا میں برفانی تودہ گرنےسے  چار سویڈش شہری  ہلاک  ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سویڈش وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ آسٹریا میں سکینگ کے لئے گئے چارسویڈش مرد  350 سے 400 میٹر چوڑے برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں کی عمریں چالیس سال کے قریب ہیں اوروہ سویڈن کے شہر سویلینڈ اور گتھلینڈ کے رہاشی تھے۔

 برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک سویڈش شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے  آسٹریا کے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔  سویڈش وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو افسوس ناک خبر کی اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ ویانا میں سویڈش سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ ہلاک ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو جلد از جلد وطن لایا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *