ابوظبی پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے،سلامتی کونسل نےبھی خاموشی توڑ دی

Written by on January 22, 2022

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمتفقہ طور پر حوثی باغیوں کے ابوظبی پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے ابوظہبی اور سعودی عرب میں مختلف جگہوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتےہوئے زور دیاہے کہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں،ان کو منظم کرنے والوں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متحدہ عرب  امارات(یو اے ای) کی نمائندہ لانا نوصیبہ نے کہا کہ حوثیوں کی سرکوبی کے لیے عالمی سطح پر زیادہ ایکشن کی ضرورت ہے، خاص طور پر غور کرنا چاہیے کہ انکی کارروائیاں صرف امارات کےلیےنہیں بلکہ اقوام متحدہ کےہررکن ملک کےلئےخطرہ ہیں،یو اےای اپنےشہریوں اوراسےاپناگھربنانےوالےدنیا کے  لاکھوں شہریوں کے  لئے فکرمند ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist