کورونا کی وباء کے باعث جہاں پوری دنیا بری طرح متاثر ہے وہیں سپر پاور امریکہ میں بھی بیروزگاری بڑھ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے خبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ میں بھی ملازمتوں کے مواقع کم ہو گئے ہیں ، اکتوبر 2021 میں ملازمتوں کے مواقع پانچ کروڑ تھے جبکہ یہ نومبر 2021 میں صرف ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تک رہ گئے تھے ۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث چھوٹے کاروبار بند ہو رہے ہیں ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 29 کروڑ 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، وائرس 54 ہزار 72 ہزار سے زائد زندگیاں نگل چکا ہے ۔ فرانس میں 97 ہزار ، اتلی میں 68 ہزار ، ترکی میں 44 ہزار اور جرمنی میں 26 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آچکے ہیں ۔
برطانیہ میں یومیہ کورونا کیز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 18 ہزار 724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کورونا مریضوں کی اس قدر تعداد کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
Leave a Reply