پاکستان اور افغانستان نے دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاملے پر دوسری اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے افغان اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تین روزہ مذاکرات کا دوسرا دور کل(منگل)سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی دفتر میں شروع ہوگا، جو آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔مذاکرات کیلئے چار ارکان پر مشتمل افغان ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا وفد پاکستان پہنچ گیا، جن سے ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز قیصر اقبال کی سربراہی میں پاکستانی حکام ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔
Leave a Reply