امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کیلئے تعاون جاری رکھنے کی دعوت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کا غیر معمولی اجلاس انتہائی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ہمارے اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی ایک ملین ویکسین خوراکوں کی پہلی قسط آج افغانستان پہنچ گئی ہے ،ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرعزم ہیں ، جس میں جان بچانے کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین فراہم کرنا شامل ہے۔
Leave a Reply