امریکہ نے فائزر کی مزید پانچ ملین خوراکیں پاکستان کو عطیہ کردیں

 امریکہ کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید پانچ ملین خوراکیں عطیہ کردیں۔ نئی کھیپ پہنچنے کے بعد پاکستان کو امریکہ سے ملنے والی اب تک کی ویکسین خوراکوں کی تعداد 32.6 ملین ہوگئی ہے۔

امریکی حکومت نے فائزر کمپنی سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 500 ملین خوراکیں خریدی تھیں جو پاکستان سمیت 92 ممالک کو عطیہ کی جائیں گی۔  پاکستان کو  امریکہ نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ   کورونا ویکسین کی خوراکیں مہیا کی ہیں۔  مجموعی طور پر امریکہ اب تک دنیا بھر میں ویکسین کی 300  ملین خوراکیں تقسیم کر چکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *