سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  اور  کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح  وفودکے ہمراہ   اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی)کےوزرائےخارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی  ٹی وی کے مطابق  سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود18رکنی وفد کے ہمراہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیرپورٹ پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی  سمیت  سعودی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس  سے  قبل  کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح وفد کے ہمراہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لئے  اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور علامہ طاہر محمود اشرفی نے وفد کا استقبال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *