اومی کرون کے خلاف دوا تیار ، بڑی خوشخبری آگئی

  کورونا وائرس کے خلاف سب سے پہلے ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر کا کہنا ہے

کہ انہوں نے اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف علاج میں استعمال ہونے والی گولیاں تیار کرلی ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ انتہائی نازک حالت کے مریضوں  میں یہ گولیاں انتہائی کارگر ثابت ہوئیں اور ان کی وجہ سے مریضوں کی اموات اور ان کے ہسپتال میں داخلے  کی شرح میں 89 فیصد کمی آئی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جو گولیاں تیار کی ہیں انہیں اومی کرون سمیت کورونا کی مختلف اقسام سے متاثرہ  2250 مریضوں کو کھلایا گیا جس کے زبردست نتائج سامنے آئے اور مریضوں کی اموات اور ہسپتالوں کے داخلے کی شرح 89 فیصد کم ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *