امریکہ کی چھ ریاستوں میں طوفانی بگولے ، ہلاکتوں کی تعداد94ہو گئی

Written by on December 13, 2021

امریکہ کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے باعث گزشتہ روز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی۔طاقتور ترین طوفانی بگولوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔

امریکہ کی 6 ریاستوں میں سلسلہ وار طوفانی بگولوں نے تباہی پھیر دی ہے جس سے اب تک 100 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔طوفان کا آغاز ارکنساس سے ہوا جو میسوری اور ٹینسی سے ہوتا کینٹکی تک آپہنچا۔ریاست کینٹکی کے ٹاؤن مےفیلڈ میں طوفانی بگولوں سے عمارتیں منہدم، کاریں الٹ گئیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہر طرف تباہی کے مناظر چھا گئے، شدید طوفان سے مقامی افراد خوفزدہ اور گہرے صدمے میں آگئے۔اس غیر معمولی موسمیاتی صورتحال نے کینٹکی کے چھوٹے سے علاقے میں موم بتیوں کی فیکٹری، فائر اسٹیشن اور پولیس تھانے کو تباہ کردیا۔قریبی ریاست میسوری کا ایک نرسنگ ہوم بھی ان بگولوں کی زد میں آگیا جبکہ ایلینوائے میں ایمازون کمپنی کے ایک گودام میں 6 ورکرز ہلاک ہوگئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist