میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو با اختیار بنا یا : رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو بااختیار بنایا ہے، باندھ کر نہیں رکھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا کہ فائٹ کرنی ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کر جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، بنگلہ دیش نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرایا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *