متحدہ عرب امارات میں سخت نئے لیبرقوانین متعارف

متحدہ عرب امارات میں نئے لیبرقوانین متعارف کروا دیئے گئے ہیں جو 2فروری 2022ء سے لاگو ہونے جا رہے ہیں۔

 گلف نیوز کے مطا بق ان قوانین میں ملازمین پر کئی طرح کی نئی بندشیں بھی لگائی گئی ہیں اور کئی طرح کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔نئے قوانین کے تحت کوئی بھی ملازم اگر کام کی جگہ پر ڈسپلن کی پاسداری نہیں کرے گا یا ملازمت دہندہ کے ساتھ کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نئے قانون میں تین آرٹیکلز 39، 40اور 41میں کئی طرح کے انضباطی و قانونی اقدامات بیان کیے گئے ہیں جو کمپنیاں اپنے ملازمین کے خلاف اٹھا سکتی ہیں۔ ان آرٹیکلز کے تحت کمپنی کی طرف سے سب سے پہلے ملازم کو وارننگ دی جائے گی۔ اس کے بعد زیادہ سے زیادہ پانچ دن کی تنخواہ کاٹی جاسکے گی، زیادہ سے زیادہ14دن تک ڈیوٹی سے معطل کیا جاسکے گا۔ ایک سال تک کے لیے انکریمنٹس سے محروم کیا جا سکے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *