رمیز راجہ نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوش خبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *