اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

 اقوام متحدہ نے ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی ، اپنے فیصلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں ،  کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی  اپنے ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز دو امدادی تنظیموں کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ برائے اطفال کو 280  ملین ڈالرز منتقل کئے جائیں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *