پڑوسی ملک ایران میں پانی کی قلت کے باعث شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی صوبے چہار محل بختیاری میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران جاری ہے جو اب سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ پانی کے بحران کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے حصے کا پانی دوسرے صوبوں کو دیا جا رہا ہے جو حرام ہے۔
اس کے علاوہ دریا خشک ہونے کی وجہ سے اصفہان میں بھی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ اصفہان میں ہزاروں کسانوں اور عام شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
Leave a Reply