فلسطین سے تعلقات کی بحالی پر امریکہ اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے

Written by on November 9, 2021

امریکہ کے فلسطین  سے تعلقات کی بحالی کی کوششوں پر اسرائیل اور امریکہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی  وزیرِ اعظم نفتالی بینٹ نے یروشلم کے بارے میں اسرائیلی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یروشلم میں ایک اور امریکی قونصل خانہ کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یروشلم صرف ایک ملک کا دارالحکومت ہے اور وہ ملک اسرائیل ہے۔اسرائیل کے وزیرِ خارجہ يائر لیپڈ نے تجویز کیا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے زیر انتظام مرکز رملہ میں اپنا قونصل خانہ کھول لے مگر فلسطینیوں نے اس تجویز کو اس لیے مسترد کر دیا تھا کہ اس سے یروشلم پر ان کے دعوے کی نفی ہوتی ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ان فلسطینی علاقوں پر قبضہ جما رکھا ہے جو فلسطین کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہیں۔امریکی قونصل خانہ کھلنا عشروں سے جاری اسرائیلی قبضے کے خلاف بین الاقوامی برادری کے وعدوں کا ایک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں یروشلم کے قونصل خانے نے کام بند کر دیا تھا جو کئی برسوں سے فلسطینیوں کے لیے دراصل امریکی سفاری مشن کا کام سر انجام دیتا تھا۔تاہم موجودہ  وزیرِ خارجہ بلنکن نے وعدہ کیاہے کہ اس کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist