2007 میں ورلڈ کپ کے دوران کوچ باب وولمر کی موت، انضمام الحق نے خاموشی توڑ دی ، اہم واقعات سے پردہ اٹھا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے2007کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران کوچ باب وولمر کی وفات سے متعلق اہم واقعات سے پردہ اٹھادیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں انضمام الحق نے کہا کہ وولمرکی وفات ہوئی تو کئی افواہیں گردش کرتی رہیں، ہماری ٹیم پر شک کیا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ وفات سے پہلےچھوٹے اورلمبے قد کےدولوگ کمرےمیں گئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان میری اورباب وولمر کی میٹنگ ہوتی رہتی تھی مگر میں اتفاق سے کبھی وولمر کے کمرے میں گیا ہی نہیں۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ وفات کے بعد پوری ٹیم کو الگ جزیرے پر منتقل کردیا گیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *